ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: اینٹی کرپشن بیورو کے جال میں دوبارہ پھنس گیاپنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر

کاروار: اینٹی کرپشن بیورو کے جال میں دوبارہ پھنس گیاپنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر

Wed, 18 Mar 2020 21:42:33    S.O. News Service

کاروار،18/مارچ (ایس او نیوز) کچھ عرصے قبل ہوناور میں فرائض انجام دینے کے دوران گنگا کلیان اسکیم کے تحت رقم منظور کرنے کے عوض میں 15ہزار روپے طلب کرنے کے الزام میں لوگ آیوکتہ کے افسران نے گرام پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسررامچندرا ہیگڈے کو گرفتارکیا تھا۔

اس معاملے کی تحقیق کے عدالت نے ملزم کو ایک سال کی سزا بھی سنائی تھی۔ اس دوران رامچندرا ہیگڈے ضمانت پر رہا ہونے کے بعد کاروار کے کڈواڈ گرام پنچایت میں پی ڈی او بن کر فرائض انجام دینے لگا۔ لیکن رشوت خوری کی عادت سے مجبور رامچندرا ہیگڈے نے یہاں بھی اپنی کارستانی دکھائی اور اینٹی کرپشن کے بچھائے گئے جال میں دوبارہ پھنس کر سلاخوں کے پیچھے چلاگیا ہے۔


Share: